مانسہرہ. 8مارچ عالمی یوم خواتین تحفظ حقوق نسواں کا اصل حق اسلام نے ادا کیا ہے میرا جسم میری مرضی مارچ عذاب خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے مغربی استعمار کو عورت کے حقوق کا اتنا خیال ہے تو دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہا کرے عالمی یوم خواتین کے موقع پر جماعت اسلامی شعبہ خواتین قاٸدین کی بریفنگ.
گزشتہ روز عالمی یوم خواتین تحفظ حقوق نسواں کے موقع پر جماعت اسلامی خواتین کی طرف سےعظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے با پردہ خواتین اور بچیوں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ جماعت اسلامی شعبہ حلقہ خواتین کی صوبائی ناٸب ناظمہ انیلہ اشتیاق ناظمہ ہزارہ ڈویژن مس ماریہ آفتاب ضلعی ناظمہ ڈاکٹر رفعت شاہین نگران حرم فورم/وآرفن کیٸر مانسہرہ ڈاکٹر پرین سیف
مانسہرo پرنسپل فاطمتہ ازہرہ کالج مانسہرہ ڈاکٹر ادیبہ شیرازی و دیگر نے آزادی حقوق نسواں سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ مغربی استعمار کے اشاروں پر آزادی نسواں اور میرا جسم میری مرضی کے نام پر عورت مارچ کرنے والی لبرل ازم ذہنیت کی حامل پاکستانی خواتین یہ کیوں بھول گٸی ہیں کہ یہ جسم اور اس پر مرضی بھی میرے خدا کی ہے.
آزادی نسواں کے نام پر عورت جو کہ ماں بہن بیٹی بیوی جیسے مقدس رشتوں کا نام ہے اس سے آزادی نسواں کے نام پر چادر چار دیواری سے باہر نکال کر بازار روڈز مارکیٹ کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے جہاں اس کی مرضی نہیں چلتی بلکہ وہ خود بے رحم معاشرے کے ہاتھوں کھلونا بن کر رہ جاتی ہے اسلام نے عورت کو جو عزت اور مرتبہ دیا ہے.
وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیا اسلام میں عورت اور مرد کے لیے توازن عدل کا حکم ہے اور حقوق و فرائض میں عورت پر بھی بڑی ذمہ داریاں ہیں مقررین خواتین نے کہا کہ آزادی نسواں و حقوق خواتین ڈے کے موقع پر مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ اگر مغربی استعمار کو خواتين کے حقوق کا اتنا ہی خیال ہے تو کٸی سالوں سے پابند سلاسل
دختر پاکستان قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہا کر کے حقوق نسواں کے چارٹر آف دیمانڈ پر پہلے خود عمل کر کے دکھاٸیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی دختر پاکستان کی رہاٸی کی قرارداد کے موقع پر موجود سینکڑوں خواتین نے ہاتھ اٹھا کر تاٸید و حمایت کی.