ہریپور ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہری پور مس لبیقہ اکرم نے مختلف فلور ملز کی انسپیکشن کی جس میں آٹا کی کوالٹی اور سپلائی کو چیک کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محترمہ حمیرا محمود صاحبہ نے ہمراہ پلاننگ آفیسر ہری پور کے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ہری پور کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے مختلف بلاکس اور زیر تعمیر امتحانی ھال کی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا۔ نقائص کی نشاندہی کی گئی جن کو ٹھیک کرنے کے لئے C&W ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی۔