23

اپر کوہستان کے جئید علمائے کرام کے ساتھ پولیس لائن کمیلا میں میٹنگ کا انعقاد

اپر کوہستان ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان محمد خالد خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود کی اپر کوہستان کے جئید علمائے کرام کے ساتھ پولیس لائن کمیلا میں میٹنگ کا انعقاد۔

داسو ڈیم کی تکمیل میں کردار، علاقائ دشمنیوں کے خاتمے، منشیات فروشوں سے سوشل بائیکاٹ اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔

علمائے کرام کا معاشرے میں بہت بڑا مقام ہے، ان کی باتوں میں اللہ تعالیٰ نے تاثیر رکھی ہے، علمائے کرام دشمنیوں کے خاتمے، منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خلاف عوام میں شعور پیدا کریں، پولیس انتظامیہ اور علماءکرام کا مقصد ایک ہی ہے کہ علاقہ میں امن قایم ہو،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ دشمنیوں کے خاتمے، مظلوموں کی دادرسی اور معاشرتی اصلاح کے لئے جہاں بھی بلائیں گے وہ وہاں حاضر ہوں گے۔

علمائے کرام معاشرے میں امن وامان اور جرائم کے سدباب کے لئے اپنے منبر سے کردار ادا کرسکتے ہیں اور لوگوں میں شعور پیدا کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ علماء کرام داسو ڈیم کی تکمیل اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں اپر کوہستان پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقہ میں امن و آمان کا بول بالا ہو۔

علماء کرام نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ضلع اپر کوہستان کی عوام کو درپیش مسائل سے آفسران کو آگاہ کیا،علماءکرام نے امن و آمان اور منشیات کے خلاف پولیس کیساتھ تعاون کرنے کا عزم کیا۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عرفان اللہ محسود اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان نے علماء کی طرف سے پیش کیے گئے مسائل اور تجاویزات انتہای تحمل سے سنے اور ان کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔آخر میں شہدا پولیس اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلے خصوصی دعا کی گئ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں