لوئر کوہستان ۔ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی پی او لوئر کوہستان کا گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن کا دورہ۔
ضلعی پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد اشتیاق خان ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ایس ایچ او تھانہ پٹن کے گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن کا دورہ کیا۔ موجود عملے کو سیکورٹی کے متعلق ہدایات جاری کیے۔
سیکورٹی کے حوالے سے جو کمی پائی جاتی ہے اسے فورًا پورا کیا جائے۔اس میں مزید غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی مزید غفلت کی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہوگے۔
سیکورٹی کے حوالے سے اگر کوئی بھی مسلہ ہوتوفوری طور پر پولیس کنٹرول روم یامقامی پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔
ایس ڈی پی او سرکل اور ایس ایچ او تھانہ پٹن کو وقتاً فوقتاً لوئر کوہستان کے تمام تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے حوالے سے چیک کرنے کی ہدایات دیں۔