ہریپور ۔ خانپور حنیف بیگ قتل کیس کا مرکزی ملزم لاہور سے گرفتار۔
خانپور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پچھلے دنوں کاشان ہمایوں نامی پنجاب کے رہائشی ملازم نے اپنے مالک حنیف بیگ کو سر میں ہیوی پانا مار کر قتل کر دیا تھا ۔اور ورکشاپ سے مشینیں اور دیگر سامان چوری کر کے غائب ہو گیا۔
خانپور پولیس نے ملزم کو لاہور سے اپنی تحویل میں لیا اور تھانہ خانپور لے آئے۔ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔