ہریپور۔ ضلع ہری پور میں حطار میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر)عون حیدر گوندل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور کا حطار میں مختلف مارکیٹوں اور پیٹرول سٹیشنز کا معائنہ۔
انھوں نے دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور صفائی ناقص صورتحال پر دکانداروں اور پیٹرول سٹیشن مالکان کو بھاری جرمانے کیے جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کی گٸی۔ اس کے علاوہ جمال فلور ملز اور متعدد آٹا ڈیلرز کا بھی معاٸنہ کیا گیا اور آٹا کی تقسیم کے حوالہ سے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گٸی ۔