13

ضلع تورغر کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری

تورغر ۔ ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت نے آمدہ موسم بہار میں ضلع تورغر کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کرنے کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران، اسٹنٹ کمشنران اور ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تورغر نے ہدایات جاری کیں کہ تمام افسران اس سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

میٹنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر تورغر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس میں اشجار لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں