اپر کوہستان ۔ ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب نے کمیلہ بازار کے کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی اس موقع پر DPO کوھستان اپر AC داسو ہیڈکوارٹر AC سب ڈویژن سیو AAC G , AAC R اور DFC بھی موجود تھے۔
اس دوران بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب نے کمیلہ بازار کے صدر کو ہدایت کی کہ بازار کمیٹی تمام دوکانداروں کو خبردار کرے کہ ماہ رمضان میں سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب نے ACs اور AACs کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازار کی انسپکشن روزانا کے بنیاد پر کیا جائے۔
اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کوتاہی کرنے والوں پر بھاری جرمانے کیا جائے۔ اس دوران رمضان سستا بازار کو بھی حتمی شکل دی گئی تاکہ عوام الناس کو رمضان مبارک کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جا سکے۔