ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال گھماواں، ٹھنڈیانی روڈ کرش پلانٹس سے متاثر اہلیان علاقہ کی شکایات سن رہے ہیں۔
گھماواں، نواں شہر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے گھماواں و دیگر کرش پلانٹس کے باعث پیدا ہونے والی آلودگی، دھول اور درپیش دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد خالد اقبال سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام لوگوں کی شکایات سنیں اور انکے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اہلیان علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ قانون کے مطابق کاروائی یقینی بنائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے فوری کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا اور اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔