20

ہزارہ موٹر وے پہ ٹول پلازہ کی وصولی پہ ایمبولینس ڈرائیورز کا احتجاج

ایبٹ آباد ۔ ہزارہ موٹر وے پہ ٹول پلازہ کی وصولی پہ ایمبولینس ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ھے کہ پاکستان کے کسی بھی کونے پہ کسی بھی موٹر وے پر ایمبولینس سے ٹول پلازہ وصول نہیں کیا جاتا این ایچ اے کو جب سے ٹول پلازہ کا ٹھیکا ملا ھے ایمبولینس کو روک کر ڈرائیوروں سے ٹول پلازہ وصول کیا جا رہا ھے ۔

جو صرف ہزارہ موٹر وے پہ ہی وصول کیا جاتا ھے مریضوں کو تشویش ناک حالت میں اسلام آباد پشاور منتقلی کے دوران ٹول پلازہ انتظامیہ رکاوٹ بن جاتی ھے ۔ڈرائیور حضرات نے کمشنر ہزارہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں