27

بٹگرام میں دو اشتہاری مجرمان گرفتار

بٹگرام۔ بٹگرام پولیس کا مجرمان اشتہاریوں ،منشیات فروشوں و دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

تھانہ شملائی پولیس کی زبردست کارروائی دوران چھاپہ زنی 2 مجرمان اشتہاری گرفتار بند حوالات تھانہ کیا۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شملائی انسپکٹر نوید خان نے ہمراہ پولیس نفری دوران چھاپہ زنی مجرمان اشتہاری (1) شبیر ولد غازی (2) صدیق ولد غازی سکنان ہل نچ شملائی کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کیا۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا تمام پولیس افسران کو عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں