ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر کینٹ پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش ثاقب ولد صابر سکنہ سلہڈ گرفتار ملزم کے قبضے سے 02 کلو 300 گرام ہیروئن اور پستول برآمد ، مقدمہ درج۔
دوسری جانب ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ،
سید علی ولد ابراہیم سکنہ شنکیاری ، جو کہ نوشہرہ پولیس کو دھوکہ دہی ، فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب تھا کو گرفتار کر لیا گیا ۔
