23

ضلع بٹگرام کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور مختلف مقامات پر جنرل ہولڈ اپ ناکہ بندیاں

بٹگرام ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ڈی آئی جی ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی خصوصی ہدایت پر موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع بٹگرام کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور مختلف مقامات پر جنرل ہولڈ اپ ناکہ بندیاں۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے کہا کہ جنرل ہولڈ اپ کا مقصد عوام کی حفاظت اور ضلع میں امن و امان کا قیام ہے۔

بٹگرام پولیس کا امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بٹگرام کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کیں۔

ناکہ بندیوں کے دوران مشتبہ افراد، مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی اور متعدد گاڑیوں کے شیشوں سے کالا پلاسٹک، غیرقانونی نمبر پلیٹ، غیر قانونی بتیاں ہٹائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں