مانسہرہ ۔ ضلع مانسہرہ میں باقاعدہ طور پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا 27لاکھ پودے 15مارچ تک سکول کے بچوں کے زریعے خیبرپختونخواہ میں لگائے جائیں گے اب تک 12لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں جن میں ضلع مانسہرہ کے 500سکول بھی شامل ہیں۔
اس سلسلہ میں RPDC ریجنل پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سنٹر مانسہرہ میں ISU ایمپلی مینٹیشن سپورٹ یونٹ و ڈائریکٹریٹ ایلمنٹری ایند سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام یونیسف کی مالی و تکنیکی معاونت سے شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئ جس میں وزیر مملکت و مشیر وزیراعظم سردار شاہجہان یوسف سید فواد علی شاہ ایجوکیشن
سپیشلسٹ یونیسف خیبرپختونخواہ ڈائریکٹر پروگرام isu ام لیلی جعفری پراجیکٹ کواڈنیٹر سید عبدالمتین شاہ ڈائیریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم سابق تحصیل ناظم سید جنید علی قاسم ای ڈی او محکمہ تعلیم میل فی میل ضلع مانسہرہ کے علاوہ انتظامیہ محکمہ جنگلات اور مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فواد علی شاہ ایجوکیشن سپیشلسٹ یونیسف ڈائریکٹر ام لیلی جعفری نے کہا کہ isu نے خیبرپختونخوا میں پچھلے پانچ سالوں میں 22لاکھ پودے لگائے ہیں۔
اس سال 27لاکھ پودے لگائے جائیں گے اب تک مختلف سکولوں کی مدد سے 12لاکھ پودے کے پی کے میں لگائے جا چکے ہیں مانسہرہ کے 500سکولوں میں 1لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں پندرہ مارچ تک ضلع مانسہرہ کے تمام سکولوں سمیت خیبرپختونخوا میں 27لاکھ پودے لگائے جائیں گے اس موقع پر وزیر مملکت سردار شاہجہان یوسف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اگر ایک بچہ ایک پودا لگائے تو تقریبآ 80لاکھ پودے لگائے جاسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ isu ایلمنٹری ایند سیکنڈری ایجوکیشن اور یونیسف کے مشکور ہیں کہ انھوں نے سرسبز پاکستان میں اپنا کردار ادا کیا انھوں نے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے تعاون کا یقین دلایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید علی قاسم نے کہا کہ ضلع مانسہرہ کا حسن بھی ان درختوں سے ہے ہم سب کو سر سبز پاکستان میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تقریب کے اخر میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے۔