21

غیر قانونی کنکشنز ہٹانے کے حوالے سے اہم فیصلے

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فیاض احمد نے علاقہ دیشان اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کے لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے معززین علاقہ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔

میٹنگ میں علماء کرام،سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں، تاجر برادری کے نمائندوں، ایس ڈی او واپڈا، علاقہ مشران اور دیگر زمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں رضاکارانہ طورپر کنڈے ہٹانے,بقایاجات اداکرنے، میٹرز کی تنصیب اور غیر قانونی کنکشنز ہٹانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں