26

منور میں ایک ہفتہ قبل ہونے والی ڈکیتی کا معمہ حل

مانسہرہ ۔ تھانہ کاغان کی حدود منور میں ایک ہفتہ قبل ہونے والی ڈکیتی کا معمہ حل ، بانڈہ منور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار.

مورخہ 04.03.2023 كو رات 1 بجے 4 نقاب پوش افراد منیر افضل ولد شیر افضل کے گھر میں ڈکیتی کی عرض سے داخل ہوۓ اور اسلحہ کی نوک پر 10 تولہ سونا ، 11 لاکھ نقدی ، تین عدد قیمتی موبائل فون چوری کرکےلے گئے۔

واقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوۓ نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کےلئیے پولیس کو ہدایات جاری کی۔

پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کاآغاز کیا اور مختلف لوگوں کو انٹاروگیٹ کرنا شروع کیا۔

دوران انٹاروگیشن طفیل ولد بشیر سکنہ بانڈہ منور ،اور گل افتخار ولد محمد حسن سکنہ منور کو گرفتار کرکےشامل تفتیش کیا گیا۔جنھوں نے واردات کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے باقی 2 فرار ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں