17

کولئ پالس میں زیر تعمیر پولیس سٹیشن کی عمارت کا جائزہ

کولئ پالس ۔ ضلعی پولیس سربراہ کولئ پالس کوہستان مختیار احمد خان کا ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود خان کے تھانہ کوز پارو کا دورہ کیا ، زیر تعمیر پولیس سٹیشن کی عمارت کا جائزہ لیا ، مردم شماری و خانہ شماری کے لیے دیگر اضلاع کی پولیس نفری کے مسائل دریافت کیے اور تھانہ کوز پارو کے ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا

ڈی پی او کولئ پالس کوہستان مختیار احمد خان کا اچانک تھانہ کوز پارو کا دورہ کیا تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوز پارو فضل الرحمان خان نے ڈی پی او کولئ پالس کوہستان کو تھانہ کے حدود میں امن و امان کی صورتحال اور مسائل پر تفصیلی بریفننگ دی۔

ضلعی پولیس سربراہ نے دیگر اضلاع سے مردم شماری و خانہ شماری کے لیے آئی ہوئی پولیس نفری سے ان کے مسائل اور احوال دریافت کیا جس پر پولیس کے جوانوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی پی او مختیار احمد خان نے ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ جملہ نفری کو بہتر سے بہترین سہولیات مہیا کی جائیں ۔ جبکہ تھانہ کوز پارو کی حدود میں مردم شماری کے لیے تعینات پاک آرمی کی QRF ٹیموں سے بھی ملے انکی حوصلہ افزائی کی ۔

بعد از جناب ڈی پی او کولئ پالس کوہستان زیر تعمیر پولیس سٹیشن کی بلڈنگ کا جائزہ لیا ، تعمیراتی کام کا بغور مشاہدہ کیا اور ایس ایچ او تھانہ کوز پارو اور کنٹریکٹر کو معیاری کام کرنے اور مقررہ سکیل کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کے مٹیریل کے استعمال کی تلقین کی

بعد ازاں ڈی پی او نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور انے والے سائل کو کرسی اور پانی پیش کرنے کے بعد مسئلہ دریافت کریں ہمارا نصب العین عوام کو بہترین سہولیات مہیا کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کا سد باب کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں