بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے ٹائپ ڈی ہسپتال بنہ آلائی کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ایمرجنسی اور جنرل وارڈ سمیت مختلف دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ طبی سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا۔ مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے فراہم کردہ سروسز بارے دریافت کیا۔
انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں ہر آنے والے شخص کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے .