ہریپور ۔ تھانہ سرائے صالح پولیس کی کامیاب کاروائی ،قتل اقدام قتل و دیگر جرائم میں ملوث ملزم اشتہاری گرفتار۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 79 جرم 302.324.147.149 میں مطلوب ملزم اشتہاری امجد حسین شاہ ولد شبیر حسین شاہ سکنہ چنگی بانڈی کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔