21

سراج خان قتل کیس میں ملوث 04 ملزمان گرفتار

ہریپور ۔ تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائ ۔ گزشتہ شب نسیم ٹاون سراج خان قتل کیس میں ملوث 04 ملزمان گرفتار آلہ قتل 01کلاشنکوف اور 02 پستول برآمد .دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ۔

گزشتہ شب تھانہ سٹی کی حدود نسیم ٹاون نزد مسجد اقصی قتل کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر 05 نامزد ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.109.34 PPC کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی زیر نگرانی میں بروقت کاروائ کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان جاوید ولد سلطان سکنہ سکنہ چینتری حال مکھن کالونی ،امجد علی ولد محمد بنارس سکنہ حویلیاں حال بٹراسی، افضل خان ولد بخت بلند خان سکنہ سوات اور شہباز ولد محمد ریاض سکنہ محلہ کنڈ ہری پور کو گرفتار کرکے آلہ قتل 01کلاشنکوف ،02 پستول اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا ۔

مقدمہ میں ملوث دیگر 01 ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں