ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کا سروس ڈیلیوری سینٹر لوئر تناول کا دورہ کیا۔
لوئر تناول کے لوگوں کو ریونیو سروسز کی فراہمی کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر
سروس ڈیلیوری سینٹر لوئر تناول کے زریعے سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے شہریوں سے ملاقات اور سروس ڈیلیوری سینٹر میں سروسز کی فراہمی کے جائزے کے لیے سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے اہلیان علاقہ سے بات چیت کی،
سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا، ریکارڈ کا معائنہ کیا اور سروسز کی بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، لوکل گورنمنٹ ممبران، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔