ہریپور ۔ ضلع ہری پور میں محرر تعیناتی کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد۔
ٹیسٹ کا مقصدتھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کیلئے اعلی تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق محرر سٹاف کو تعینات کرنا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کی سربراہی میں تھانہ کلچر کی تبدیلی اور تھانہ میں اعلی تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق محرر سٹاف کی تعیناتی کے لیے ایک منفرد طریقہ کار کے تحت ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع بھر سے محرر کے خوائشمند ہیڈکنسٹیبلان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے کہا کہ تھانہ میں محرر سٹاف بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ٹیسٹ کا مقصد تھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کے لیے اعلی تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق محرر سٹاف کو تعینات کرنا ہے ۔جس سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیساتھ ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات میں بھی کمی آئے گئی۔