بٹگرام ۔ تھانہ سٹی بٹگرام پولیس کی کامیاب کاروائی موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار، چوری شدہ 02 عدد موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق بٹگرام شہر سے آئے روز موٹرسائیکل چوری ہونے کے واقعات رونما ہورہے تھے۔
جس کا ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو فوری چور گروہ کی گرفتاری اور چوری شدہ موٹرسائیکلز برآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام انسپکٹر سجاد خان نے ہمراہ ٹیم اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے موٹرسائیکل چورگروہ تک رسائی حاصل کرکے گروہ کا سرغنہ مطالب شاہ ولد فرمان شاہ سکنہ سوکڑ کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے 02 عدد 125 موٹرسائیکل برآمد کیے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جن کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔