مانسہرہ۔ نادرا آفس مانسہرہ میں جعلی شناختی کارڈ بنواتے ہوۓ دو نوسرباز دھر لیے گۓ۔تھانہ سٹی میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔نادرا کے اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر زاہد اقبال خان اور انکے سٹاف کو عوام کا خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نادرا کے ضلعی آفس میں حیدر علی ولد پرویز خان ساکن مردان نے امین اللہ افغانی کو اپنا بھاٸی ظاہر کرکے جعلی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش کی۔
جسے نادرا حکام نے ناکام بنادیا۔دونوں نوسربازوں کو اسی وقت حراست میں لیا گیا اور تھانہ سٹی کی پولیس کو آگاہ کیا گیا۔جنہوں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف تھانہ سٹی میں زیردفعات 419.420.468.471 مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔مانسہرہ کے عوامی حلقوں نے زاہد اقبال خان اور انکے عملے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔