مانسہرہ. پراٸیویٹ سکولز تعلیم وتربیت دینے میں حکومت اور محکمہ تعلیم کے شانہ بشانہ ہاتھ بٹا رہے ہیں والدین بچوں کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا ساتھ دیں ہماری آج کی بچےکل کے مستقبل کے معمار ہیں نجی سکول دی روسٹ ایجوکیشن سسٹم عطرشیہ کیمپس یوم والدین تقریب سے مقررین کا خطاب .
نجی سکول دی روسٹ ایجوکیشن سسٹم عطرشیشہ کی پہلی سالانہ یوم والدین تقریب منعقد ہوئی جس میں سٹوڈنٹس کے والدین اساتذہ سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سٹوڈنٹ نے حمدونعت ملی نغمے اور مختلف نصابی و ہم نصابی ٹیبلو پیش کیے .
جنھیں حاضرین نے خوب سراہا اور دل کھول کر داد دی پوزیشن سمیت نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹوڈنٹس میں ٹرافیاں اور دیگر پرائز تقسیم کئے گئے اس موقع پروقار یوم والدین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق صوبائی الیکشن کمشنر سیرافگن ایم ڈی دی روسٹ ایجوکیشن سسٹم ڈاکٹر عامر شہزاد سینٸرز ٹیچرز محمد ریاض،ریاض احمد سمیت محمد اظہر،جمیل اعوان،محمد یوسف و دیگر نے کہا کہ ایک سال کے قلیل عرصہ میں جس طرح دی روسٹ ایجوکیشن سسٹم سکول کی انتظامیہ نے بھرپور محنت سے اسٹوڈنٹ کو بہترین تعلیم و تربیت سے نکھارا وہ اپنی مثال آپ ہے.
انہوں نے کہا کہ بچے سکول میں 5 گھنٹے رہتے ہیں باقی وقت گھر میں والدین کے زیر سایہ ہوتی ہیں لہذا اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے سکول انتظامیہ کا ساتھ دیں کیونکہ آج کے بچے کل کے مستقبل کےمعمار ہیں مقررین نے کہا کہ نجی پرائیویٹ سکول تعلیم کے میدان میں سرکاری سکولز کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں جو کہ لائق تحسین اقدام ہے تقریب کے اختتام پر اسلام کی سربلندی اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی.