27

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 06 منشیات فروش گرفتار

ہری پور پولیس کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 06 منشیات فروش گرفتار قبضہ سے مجموعی طور پر 7 کلو 725 چرس ،2 کلو 520 گرام ہیروئن اور 40 لیٹر شراب برآمد ۔مقدمات درج .

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث شہزاد ولد کالا خان سکنہ محلہ جدون آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 970 گرام چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ چن زیب تنولی نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث ظفر ولد احمد اللہ سکنہ پڈھانہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 915 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ غازی اعجاز علی نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل غازی محمد یاسین جنجوعہ کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث سائیل ندیم ولد ندیم مسیح سکنہ محلہ زمینداں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 840 گرام چرس ،اویس ولد مسکین سکنہ میاں ڈھیری سے 1 کلو 300 گرام ہیروئن ،فیاض ولد محمد ریاض سکنہ خالو سے 1 کلو 220 گرام ہیروئن ،مھمد بلال ولد صائب زادہ سکنہ خالو سے 20 لیٹر شراب اور سخاوت علی ولد حق نواز سکنہ حسن پور سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں