ایبٹ آباد . ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے کسی بھی وارڈ میں داخل ہوتے ہی بیت الخلاء سے نکلنے والی گندی بدبو لوگوں کا استقبال کرتی ہے۔ اس گندی بدبو سے جہاں مریض اور ہسپتال کا عملہ متاثر ہوتا ہے۔
وہیں تیمارداری کیلئے آنیوالے لوگ بھی متلی کا شکار بن جاتے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ اگر ہر بیت الخلاء میں بڑے ایگزاسٹ فین لگا دے تو اس بدبو سے باآسانی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔