اپر کوہستان ۔ ڈی پی او اپر کوہستان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جملہ عوام الناس اپرکوہستان خاصکر علاقہ کندیا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بھنگ اور افیون کی کاشت کرنا قانونا جرم ہے۔
اگر کسی نے بھنگ یا افیون کی کاشت کی یا کسی دوسرے فرد کو اپنے اراضیات میں کاشت کرنے کی اجازت دی تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور کاشت شدہ فصل تلف کر دی جائے گی
عوام الناس سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ اس موذی نشے کی لعنت سے نسلوں کو بچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔