ایبٹ آباد ۔ ایبٹ آبا د پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
ناڑہ پولیس نے شہری کے گھر سے لائسینس شدہ اسلحہ بندوق اور ایک عدد پستول چوری کرنے والے ملزم ، مہتاب ولد محبوب سکنہ کنگڑ ہوتر کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ناڑہ میں زیر دفعہ 380 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا ۔