بٹگرام ۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا جناب سعادت حسن خان صاحب نےڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کے ہمراہ سب جیل بٹگرام کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انھوں نے جیل کے بیرکوں، ڈسپنسری، لنگر خانہ سمیت مخلتف حصوں کا معائنہ کیا، قیدیوں سے ان کے مسائل معلوم کئے اور صفائی کی حالت بہتر بنانے کیلئے جیل انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی طرف سے قیدیوں کیلئے کئے گئے ۔
اقدامات جن میں نیا وارڈ اور کھیلوں کا سامان وغیرہ کی فراہمی شامل تھی کو خوب سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔
جیل حکام اور عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انکا فرض بنتا ہےکہ وہ قیدیوں کے ساتھ اچھے برتاو سے پیش آئیں تاکہ ان کو احساس ہوسکے کہ وہ جیل میں ہوکر بھی ذہنی طور پر خود کو تنہائی کا شکار تصور نہ کرسکیں اور انکی اصلاح ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین کوشش ہے کہ جیل ملازمین کے مسائل کو حل کیا جائے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔