26

غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ضلع میں کومبنگ گشت

ِاپر کوہستان . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان کی ہدایت پر داسو اور ہربن بھاشہ ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ضلع میں کومبنگ گشت،سرچ آپریشنز اور سخت ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس جوانوں کے استعداد کو مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلے آج سرکل شتیال پولیس نے ڈی پی او محمد خالد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل شتیال غلام محمد خان کی زیر نگرانی کومبنگ گشت و سرچ آپریشن کیا.

پولیس نے بش داس کیمپ کے ارد گرد کا پورا علاقہ سرچ کیا مشکوک اشخاص کے ساتھ حسب ضابطہ کاروای عمل میں لای گئ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہدایت کی ہیکہ ضلع کے تمام اہم اور حساس عمارتوں کی سکیورٹی آڈٹ کا سلسلہ جاری رکھا جاے اور تمام مقامات پر کومبنگ گشت اور سرچ آپریشنز جاری رکھیں تاکہ ملک دشمن عناصر سے بروقت نپٹا جاسکے اور امن و آمان قائم رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں