24

مانسہرہ جونیر کلرک ٹی ایم اے مانسہرہ محمد اقبال کی جانب سے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال

مانسہرہ . مانسہرہ جونیر کلرک ٹی ایم اے مانسہرہ محمد اقبال کی جانب سے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال، دوکان کے اوپر لگائے گئے سائن بورڈ کا بھاری بھرکم ٹیکس تھما دیا، پوچھنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں، ٹی ایم اے حکام سے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری اور ملوث جونیئر کلرک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.

تفصیلات کے مطابق پنجاب چوک طلحہ سینٹری شاپ کے مالک احسان الحق نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے کا جونیئر کلرک اقبال اپنے عملہ اور پولیس کے ہمراہ آیا اور ہم سے ٹیکس کا مطالبہ کیا جس پر ہم نے اس سے ٹیکس کا ثبوت مانگا جس پر اس نے میرے ساتھ اور میرے دوکان عملے کے ساتھ بد تمیزی کی اور ہمیں گرفتار کرنے کی دھمکی دی.

انہوں نے کہا کہ ہم سے پندرہ ہزار روپے زبردستی وصول کر کے لے گئے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ایک بندہ جو کہ جونیئر کلرک سکیل گیارہ میں ہے وہ بندہ گریڈ سولہ کے آرڈر کر کے ہمیں بلیک میل کرنا چاہتا ہے ہم ٹیکس ادا کرنے سے منکر نہیں ہیں پہلے بھی ہم نے ٹیکس ادا کئے ہیں اور آئندہ بھی ہم ٹیکس ادا کریں گے لیکن ہمارے ٹیکس کا ریکارڈ تو ہمیں ملنا چائیے .

بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گئے. متاثرہ تاجر نے ٹی ایم اے افسران سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری اور اس میں ملوث جونیئر کلرک اقبال کے خلاف سخت محکمانہ کاروائ عمل میں لائی جائے. بصورت دیگر احتجاج سمیت ہر قانونی کارروائی کے لئے آخری حد تک جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں