ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ، ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
نواں شہر پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار ، آٹھ کلو چرس برآمد کر لی ۔ عبیدالرحمن عرف بیدی ولد اشرف سکنہ نواں شہر سے 4 کلو 565 گرام چرس برآمد کی۔ جبکہ فضالت ولد اکرم سکنہ ڈھوڈیال نواں شہر سے 3 کلو 370 گرام چرس برآمد کی۔ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا۔