ہریپور ۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ضلع بھر کے کرائم اور سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے افسران پولیس کو مذید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔
چوری ڈکیتی و راہزنی کی وارادتوں کی روک تھام کے لیے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ اپنے تھانہ جات کی حدود میں گشتوں کے نظام کو مذید موثر کریں۔سرچ ایںڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو فعال کریں ۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقنی بنائیں ۔تھانہ و گشتوں کے دوران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آئیں ۔