15

کامسیٹس میں منعقدہ ایبٹ آباد لٹریچر فیسٹول

ایبٹ آباد ۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کے تعاون سے کامسیٹس میں منعقدہ ایبٹ آباد لٹریچر فیسٹول اختتام پزیر ہو گیا۔

ضلعی انتظامی کی جانب سے مستقبل میں بھی مزید فیسٹیولز کا انعقاد اور علم و ادب کی ترقی کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

دوروزہ ایبٹ آباد لٹریچر فیسٹول کے دوسرے روز بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے فیسٹول میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا نے شرکاء کو پروگرام میں شرکت اور دلچسپی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ فیسٹول کے انعقاد سے علم و ادب کے فروغ، طلبہ و طالبات کو لرننگ کے مواقع ملیں گے۔ ڈائریکٹر کامسیٹس اور دیگر کی جانب سے شرکاء کی شرکت کی سراہا گیا اور علم و ادب، لٹریچر، علم و آگہی کے حوالے سےضلعی انتظامیہ کی خدمات کو سراہا گیا۔

فیسٹول کا انعقاد ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس ایبٹ آباد، اداری تعلیم و آگہی، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور دیگراداروں کے تعاون سے کیا گیا۔ فیسٹول میں نیشنل بک فاونڈیشن، سوشل ویلفیئر، وائلڈ لائف، ریسکیو سروسز، ایگریکلچر آفس، کامسیٹس یونیورسٹی، میڈیکل اور دیگر سٹالز قائم کیے گئے جن میں شہریوں نے خوب دلچسپی لی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا نے اختتامی تقریب میں تمام شرکاء، طلبہ و طالبات، اساتذہ اور تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فیسٹول میں شرکت کی۔ انہوں نے ادارہ تعلیم و آگہی، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیسئرز، تحصیل ریونیو ایجنسی، تمام ڈیپارٹمنٹ جنھوں نے ایونٹ میں حصہ لیا، اور کامسیٹس انتظامی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ تقریب کےاختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا نے تعاون پر تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کیں۔

فیسٹول میں مختلف سپیکرز کی جانب سے لیکچرز پیش کیے گئے، بچوں کی جانب سے ٹیبلو پیش ہوئے، بچوں کے لیے سٹوری ٹیلنگ، بکس آن ویل کے نام سے کتابوں کی کم۔نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی گئی۔ لوکل دستکاری کے حوالے سے بھی سٹالز لگائے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مستقبل میں بھی مزید فیسٹولز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گاتا کہ بچوں، طلبہ و طالبات کی آگہی، علم میں اضافے، تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات یقینی بنائے نائیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود ، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار ایبٹ آباد ، ریونیو سٹاف، ضلعی افسران بھی موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں