20

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 کرش پلانٹس کو سیل

ایبٹ آباد۔ نواں شہر گھماواں کے لوگوں کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 کرش پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔

نواں شہر گھماواں کے لوگوں کو کرش پلانٹس سے درپیش مسائل کے پیش نظر اقدامات کیے گئے۔گھماواں، نواں شہر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے گھماواں و دیگر کرش پلانٹس کے باعث پیدا ہونے والی آلودگی، دھول اور درپیش دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد خالد اقبال سے ملاقات کی .

جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام لوگوں کی شکایات سنیں اور انکے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اسی حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ثقلین سلیم نے متعلقہ تمام کرش پلانٹس کا معائنہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 05 کرش پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں