تورغر ۔ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت نے گورنمنٹ مڈل سکول کوٹلی نصرت خیل کا دورہ کیا اور سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر تورغر نے بنیادی مرکز صحت داربنی کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کا متعلقہ رکارڈ کے ساتھ ساتھ ادویات جے اسٹاک کا بھی جائزہ لیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر تورغر کی ھدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر نے گورنمنٹ پرائمری سکول دوڑ پائیں, جی پی ایس دوڑ میرا اور بی ایچ یو دوڑ میرا کا دورہ کیا, سٹاف کی حاضری کے ساتھ ساتھ دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور موقع پر خصوصی ھدایات جاری کیں ۔