25

جیلوں میں اصلاحاتی ایجنڈے پر کام زوروشور سے جاری

مانسہرہ . حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے جیلوں میں اصلاحاتی ایجنڈے پر کام زوروشور سے جاری ہے اس سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن نے مانسہرہ جیل کا وزٹ کیا جہاں انھوں نے کئی نئے منصوبوں کا افتتاح کیا انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سعادت حسن ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ پہنچے تو سپرنٹنڈنٹ جیل نجم عباسی اور دیگر اسٹاف نے انکا پرتپاک استقبال کیا .

جبکہ انہیں جیل کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل نجم عباسی نے آئی جی سعادت حسن کو جیل کے تمام امور بشمول سیکیورٹی اصلاحی پروگرام تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں پر تفصیل سے بریف کیا ۔جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن نے صوبہ خیبر پختونخواہ کی کسی بھی جیل میں پہلے نئے تعمیر شدہ ماڈل ملاقات کمرے کا افتتاح کیا۔

جس میں جیل انتظامیہ نے کمپیوٹراز سسٹم متعارف کرایا ہے جس میں جدیدآلات جیسا کہ کیمرے، انٹرکام ، ٹمپرڈ شیشہ اور کرسیاں اور دیگر آلات سے کمرے کو آراستہ کیا گیا ہے۔ اس کمرے کا مقصد ملاقات کو ایک بہتر ماحول میں ملاقاتی و قیدیوں کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر کروانا ہے اس کے ساتھ ساتھ جیل میں قیدیوں کی سہولت کیلئے نو تعمیر شدہ حجام ، دھوبی خانہ کا افتتاح بھی کیا گیا .

اس کے ساتھ ساتھ آئی جی جیل حانہ جات نے مرکز تعلیم بالغاں کا دورہ کیا جہاں 12 حوالاتیوں کو کورس کی تکمیل پر اسناد سےنوازہ گیا۔ اس موقع پر ڈی-ای-او زنانہ ریحانہ یاسمیں و جملہ اسٹاف نے بھی شرکت کی اور انہوں نے جیل میں موجود خواتین قیدیوں کی فلاح و اصلاح کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا .

دوران وزٹ سپرنٹنڈنٹ جیل مانسہرہ نجم عباسی نے آئی جی جیل خانہ جات کو بتایا کہ تمام جیل بشمول ملاقات کمرہ بیرونی میں خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئر ٹریک متعارف کروایا ہے اور شکایات کے بروقت ازالے کیلئے جدید نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے لئے جیل کے اندر قیدیان کیلئے اور جیل کے باہر ملاقاتی حضرات کیلئے انٹرکام سیٹ لگوائے گئے ہیں، جس کی نگرانی سپرنٹنڈنٹ جیل خود کرتے ہیں ۔

اس پر آئی جی جیل خانہ جات نے جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔آئی جی سعادت حسن نےتکنیکی تعلیم کیلئے جیل میں قائم شدہ سکل ڈیویلپمنٹ کمپلیکس کو ٹیوٹا سےالحاق ہونے پر جیل انتظامیہ اور این –سی-ایچ-ڈی اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ دورے کے آخر میں اسٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے نئے تعمیر شدہ حجام و دھوبی خانہ کا بھی افتتاح کیا۔

آئی جی سعادت حسن نے ورچوئل کورٹ کے لیے مختص کمرے اور وہاں نصب آلات کا معائنہ بھی کیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو اس منصوبے پر کام کو جلد از جلد مکمل کر کے ورچوئل کورٹ کو شروع کرنے کی بھی ہدایات دیں۔ دوران وزٹ آئی جی سعادت حسن نے لنگر خانہ کا وزٹ کیا اور قیدیوں اور حوالاتیوں کو دیا جانے والا کھانا بھی کھا کر چیک کیا اور کھانے کے معیار کو بہترین قرار دیا .

اسی طرح انھوں نے بچوں اور عورتوں کے احاطہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی و ستھرائی ، معیاری کھانا، ڈسپلن، تعلیمی و اصلاحی پروگرام، صحت و دیگر امور کو تسلی بخش اور مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیلوں کو ہم حراستی مرکز سے اصلاحاتی مرکز میں تبدیل کر رہے ہیں اور اسی نوعیت کے پروگرام دیگر جیلوں میں بھی جاری ہیں۔

اس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن اور جیل سپریٹنڈنٹ نجم حسن نے جیل پولیس کے ملازمین سے حصوصی خطاب کیا اور ڈسٹرکٹ جیل میں ہونے والے منصوبوں اور جیل ملازمین کے لئے کئے گئے اقدامات پر بھی بات کی جبکہ آخر میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاف میں اعزازی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ ز تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نجم عباسی نے آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن کو اعزازی چھڑی بطور تحفہ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں