19

سگریٹ نوشی دل،پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا موجب

ہریپور ۔ ہری پورڈاکٹر چوہدری محمد اسلم چیئرمین ایچ ایچ ایم سی نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی دل،پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا موجب بنتی ہے نوجوان نسل کو اس کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،حالیہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ الیکٹرانک سیگریٹ انتہائی خطرناک اثرات چھوڑ رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈر کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حویلیاں میں تمباکو نوشی اور الیکٹرانک سیگریٹ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پروجیکٹ کوارڈینیٹر فار ٹوبیکو کنٹرول محمد اجمل شاہ،پرنسپل جاوید اسلم اور خواجہ ایاز نے بھی خطاب کیا، محمد اجمل شاہ نے سیمینار میں طلباء کو سیگریٹ نوشی اور اس کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فرام کی،اس موقع پر طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی،

جنہوں نے محمد اجمل شاہ کے خطاب کو بغور سنا اور اپنی معلومات میں اضافے کے لیے مختلف سوالات بھی پوچھے،ڈاکٹر محمد اسلم نے گزشتہ روز کے سیمینار کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے آگاہی سیشن پورے ہزارہ ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی سکولوں و کالجوں میں منعقد ہونے چاہیں تاکہ نوجوانوں کے اندر اس جان لیوا نشے کے نقصانات بارے شعور اجاگر کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں