اپر کوہستان . تھانہ ہربن پولیس کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان کی ہدایت پر علاقہ ہربن کے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،ایک پستول بمع 25 عدد کارتوس برآمد۔
ایس ایچ او تھانہ ہربن سابزل خان نے ڈی ایس پی سرکل شتیال کی زیر نگرانی ہمراہ پولیس نفری کاروائ کرتے ہوئے ہربن کوٹ میں متعدد گھروں اور ارد گرد علاقوں کو سرچ کیا.
غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سراج الدین ولد باقی سے ایک پستول 25 کارتوس برآمد کرکے ان کے خلاف اسلحی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔