بٹگرام ۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی طرف سے تحصیل الائی کے سٹوڈنٹس اور عوام کی سہولت کیلئے ان کی دہلیز پر موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز۔
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے تحصیل الائی کی عوام کی سہولت کیلئے ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے دوسرے مرحلے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کو دوبارہ تحصیل الائی کا وزٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
لائسنس کلرک سمیع اللہ اور KPO نواب علی شاہ پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ مورخہ 14/15 مارچ بروز منگل و بدھ تحصیل الائی کا دو روزہ دورہ کریگا۔
جن لوگوں نے پچھلے وزٹ کے دوران لرننگ پرمٹ حاصل کئے تھے انہیں ٹیسٹ پیج ایشو کئے جائیں گے. فریش اپلائی کرنے والوں کو لرننگ پرمٹ بھی ایشو کئے جائیں گے۔