21

گٹکا چھالیا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں

ہریپور ۔ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی گٹکا چھالیا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں۔ بھاری مقدار میں گٹھہ چھالیا کی کھیپ پکڑ کر دوکانیں سیل کر دیں۔

کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل احمد کی فوڈ سیفٹی آفیسرز کے ہمراہ ہری پور کے مختلف مقامات پر کاروائیاں ۔ حکومتی سطح پر بین کی گئیں ممنوع اشیاء کی موجودگی پر دو ہول سیلرز کو سیل کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں چھالیہ، گٹکا ضبط کر کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل احمد کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر جو عوام کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں