ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ، ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ جیسے قبیع فعل کے مرتکب افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں۔
رواں ماہ کے پہلے عشرے کے دوران ضلع بھر سے 16 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ، جن کے قبضے سے 09 پستول ، 01 رپیٹر ، 177 کارتوس مختلف بور اور ، بھاری مقدار میں آتشی و بارودی گولے برآمد کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ ہوئے۔
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل نے شہریوں کو ہوائی فائرنگ سے اجتناب برتنے ، ہوائی فائرنگ جیسے قبیع فعل میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے اور ان کا سوشل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ہوائی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان سے بچا جا سکے اور شہر کا امن بحال رہے ۔