ہریپور ۔ ہری پور نان بائی ایسوسی ایشن کی طرف سے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے یکم رمضان المبارک سے چاند رات تک روٹی کا ریٹ 20 روپے مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر سید مشتاق حسین شاہ کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں فی کیا گیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے یکم رمضان المبارک سے لیکر چاند رات تک روٹی کا ریٹ 20 روپے ہوگا جبکہ چاند رات کے بعد روٹی اپنے ریٹ 30 روپے میں فروخت کی جائے گی۔