15

04 منشیات فروش گرفتار قبضہ سے مجموعی طور پر 5 کلو 930 گرام چرس ،710 گرام ہیروئن اور 60 لیٹر شراب برآمد

ہریپور ۔ ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران04 منشیات فروش گرفتار قبضہ سے مجموعی طور پر 5 کلو 930 گرام چرس ،710 گرام ہیروئن اور 60 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او ہیڈ کواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث خیبر اللہ ولد بیگ مراد سکنہ کیمپ نمبر 06 کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ غازی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل غازی محمد یاسین جنجوعہ کی زیر نگرانی منشیات فروش عظیم خان ولد عارف شاہ سکنہ مبین بانڈہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 کلو 130 گرام چرس اور نیاز علی ولد نور محمد سکنہ حضرو اٹک کو گرفتار کر کے قبضہ سے 710 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ خانپور شفیق الرحمان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے غلام حسین ولد علی اصغر سکنہ توفکیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کئے تحت مقدمات درج ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں