21

اپنی حفاظت کے لیے جیکٹ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔ڈی پی او ہریپور

ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا جوڈیشل کمپلیکس ہری پور کا دورہ ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے جوڈیشل کمپلیکس ہریپور کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل محمد ظہور اور انچارج سکیورٹی جوڈیشل کمپلیکس مصطفٰی خان بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے افسران اور وجوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیورٹی حالات ک پیش نظر الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کریں ۔ہر آنے جانے والی گاڑی اور اشخاص پر کٹری نظر رکھیں ۔دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے ۔اپنی حفاظت کے لیے جیکٹ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی ناخوش گوار واقع رونما ہونے سے بچا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں