لوئر کوہستان ۔ ڈی پی او لوئر کوہستان محمد اشتیاق کا ایس ایچ اوز ،محرر تھانہ جات اور انچارج پولیس چوکیات کو احکامات جاری۔ تھانہ جات اور چوکیات میں آنے والے سائیلان کی خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام دوست پولیسنگ اور امن امان کی خاطرروایتی تھانہ کلچر ختم کرکے رویوں میں مثبت تبدیلی پیدا کرنی ہوگی۔اچھا اخلاق اچھا کردار بناتا ہے اور اچھا کردار ہی ہمیشہ سے انسان کی کامیابی کا زینہ ثابت ہوا ہے۔
ڈی پی او لوئر کوہستان نے پبلک پولیسنگ کے فروغ کے حوالے سے پولیس افسران پر زور دیا کہ شہریوں کو پولیس کیساتھ وابستہ تمام معاملات میں بھر پور ریلیف فراہم کریں اور خوش اخلاقی کو شعار بنا کر کسی بھی موقع پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔مفاد عامہ اور قانون کی حکمرانی کو مقدم رکھتے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں کا تدارک یقینی بنائیں اور روایتی تھانہ کلچر میں پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر مثبت تبدیلی پیدا کرکے پبلک پولیسنگ کو فروغ دیں۔ڈی پی او لوئر کوہستان نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماتحت پولیس عملے کو بھی عوامی خدمت میں بھر پور دلچسپی لینے کا پابند بنائیں اور انہیں ہر معاملے میں شہریوں کیساتھ حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی تاکید کریں۔
تھانے میں آنیوالے سائلین کی داد رسی اور قانونی مدد میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں اور تھانوں میں شریف شہریوں کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرتے ہوئے خدمت عامہ اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔تھانوں کی سطح پرشفافیت کو یقینی بناکر معاشرتی جرائم کے بہتر سد باب کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔کرپشن وتشدد اور غیر قانونی حراست سے گریز کیا جائے اور حکومت کی طرف سے تفویض کردہ اختیارات کو صرف اور صرف فلاح انسانیت کیلئے بروئے کار لائے جائیں۔
معاشرے کے نگہبان کی حیثیت سے فیلڈ ڈیوٹی میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے اپنے فرائض پیشہ ورانہ تقاضوں اور عین وابستہ عوامی توقعات کے مطابق ادا کریں۔عوام کیساتھ قریبی رابطہ استوار کریں اور سیاسی وابستگیوں اور معاشرتی تضادات سے بالا تر ہوکر سب کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔
ضلع بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کیلئےاپنے علاقہ اختیار کی حدود میں حساس مقامات کی نگرانی یقینی بنائیں اورمجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں،سود خوروں خاص کر منشیات اور اسلحہ ریکوری کی ہدایات اور دیگر معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کی سرکربی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ڈی پی او لوئر کوہستان نے مزید کہا کہ لوگوں کیساتھ بدسلوکی نہ کرے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
پولیس کا بنیادی کام عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت ہے۔ عوام کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھیں تاکہ عوام الناس اور ماتحتان کی ان تک رسائی ممکن ہو۔ دفاتر کے ساتھ ساتھ آفسران کو فیلڈ میں عملی طور پر بذات خود جا کر عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کرنے اور ان مسائل پر ہمدردانہ غور کرکے ان کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا بھی کہا۔ نیز اپنے علاقہ اختیار کے تھانہ جات اور چوکیات میں عوامی شکایات پر فوری ایکشن لینے اور اپنے زیر کمان ماتحتان کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم بھی دیا تاکہ ان میں عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو،بے گناہ افراد کو تنگ نہ کیا جائے
اور سب کیساتھ خندہ پشانی سے پیش آئے۔ قتل، رہزنی و دیگر منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھی ہدایت اور کسی بھی خطرہ الرٹ کو سنجیدگی سے لینے اور اسکو بروقت ناکام بنانے اور تھانوں کی سطح پر تمام پولیس ایک ٹیم کی طرح کام کریں۔ جب پولیس پر لوگوں کااعتماد نہیں ہو گا تدیل تک کرائم میں کمی آنا بہت مشکل ہے تمام پولیس آفیسران عوام کی ہر دکھ درد میں شریک ہو جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ موٹر سائیکل چلانے والے رائیڈرز کو ہلمٹ پہننے کی خصوصی مہم چلائیں تاکہ روڈ ایکسیڈنٹ کی روک تھام ہو سکیں۔