اپر کوہستان ۔ ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جی ایم DHPP، لینڈ ایکویزیشن کلکٹر DHPP اور اسی رکنی کمیٹی ریزرواٸر ایریا کے ممبران نے شرکت کی اور اسی رکنی کمیٹی کے ممبران نے متاثرین DHPP کو ESMR پیکج کے حصول کے مد میں درپیش مساٸل سے آگاہ کیا۔
اس دوران بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب نے یقین دلایا کہ DHPP ریزروائر ایریا متاثرین کی تمام مسائل کو قانون کے مطابق حل کرنے میں ضلعی انتظامیہ اپنے بھرپور کردار ادا کرئے گی تاکہ اس میگا پروجیکٹ کے جاری کام میں کسی قسم کا رکاوٹ پیدا نہ ہو۔