ایبٹ آباد ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس رابعہ سجادکی زیر صدارت شملہ ہل پر منی چڑیا گھر اور (Peasantry) کے قیام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس رابعہ سجاد کا منی چڑیا گھر اور (Peasantry) کے قیام کے حوالے سے شملہ ہل کا دورہ۔
شہریوں کو تفریح کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس رابعہ سجاد نے شملہ ہل پر چڑیا گھر اور Peasantry کے قیام کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں محکمہ جنگلات اور محکمہ وائلڈ لائف سے ایس ڈی ایف او، ڈی ایف او، ٹی ایم اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شملہ ہل پارک چڑیا گھر، Peasantry کے لیے جگہ کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔