19

فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بلٹ فٹ بال کلب نے ایک گول سے جیت لیا

مانسہرہ. پولیس گراؤنڈ میں کھیلا گیا کون بنے گا سیون سٹار فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بلٹ فٹ بال کلب نے ایک گول سے جیت لیا،میچ کے مہمان خصوصی ناصر جانی تھے فائنل میچ کو ھزاروں افراد نے دیکھا کانٹے دار مقابلہ کے بعد دوسرے ہاف کے آخری لحمات میں پک بلٹ کلب بے اپنے مدمقابل ٹیم ڈھوڈیال فٹ بال کلب کو ایک گول سے شکست دے دی،

میچ کی اختتامی تقریب کے دوران کھلاڑیوں میں ٹرافیاں و نقد انعامات تقسیم کئے گئے،ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ذیشان عباسی عرف شانی آف نوگزی نے اس موقع پر مانسہرہ انتظامیہ کا ٹورنامنٹ میں تعاون جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ پولیس گراؤنڈ میں منعقدہ کون بنےگا 7 سٹاف فٹ بال ٹورنمنٹ پولیس گراؤنڈ مانسہرہ میں بلٹ فٹ بال کلب اور ڈوھوڈیال فٹ کلب ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا .

جس میں پاک بلٹ کلب حمزہ انٹرنشینل ابیٹ آباد نے انتہائی کانٹے دار مقابلہ کے دوران میچ کے دوسرے ہاف کے آخری لحمات میں گول کرکے ڈوھوڈیال فٹ بال کلب کو شکست دیتے ھوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی ٹرافی اپنی ٹیم کے نام کردی،فائنل میچ کے مہمان خصوصی مانسہرہ کی سیاسی و سماجی شخصیت و سابق امیدوار جنرل کونسلر کالج دوراہاء ناصر جانی تھے جہنوں نے ٹورننٹ کا فائنل میچ جیتنے والی بلٹ فٹ کلب کلب ٹیم کو ونر ٹرافی دیتے ھوئے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دیگر فٹ بال ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں و انعامات تقسیم کئے.

اس موقع پر ناصر جانی نے پولیس گراؤنڈ میں کامیاب ٹورنامنٹ پر کون بنے گا سیون سٹار ٹورنامنٹ کمیٹی کے آرگنائزر ذیشان عباسی عرف شانی خان کو نقد ایک لاکھ روپے دیئے، مانسہرہ کی ممتاز سماجی بزرگ شخصیت فضل الحمان عرف مانا پاچی نے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں خصوصی طور پر شرکت کی،یاد رھے کون بنے گا سیون سٹار فٹ بال کلب ٹورنامنٹ میں 36 ٹیموں نے حصہ لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں